نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام میں زیادہ دیر نہیں، چودھری جعفر اقبال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں، صدارتی اور بلدیاتی نظام کے قیام میں زیادہ دیر نہیں۔

اپنے بیان میں چودھری جعفر اقبال نے کہا کہ بہاولپور اور اسلام آباد کو صوبے کا درجہ دینے میں کوئی رکاوٹ نہیں، حکومت کو دونوں صوبے بنا دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ 2012 میں پنجاب اسمبلی سے بہاولپور صوبے کے قیام کی قرارداد بھی منظور ہوچکی ہے۔

لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کی راہ میں جاگیردار طبقہ رکاوٹ ہے، اسے اپنی سیاسی بالادستی ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن گزشتہ 12 برس سے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور اس حوالے سے مختلف سطحوں پر اقدامات کیے جاتے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button