سعودی عرب کے الاحسا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے علاقے الاحسا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایک گاڑی میں میاں، بیوی، ان کے 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں سوار تھیں، جو حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دوسری گاڑی میں سوار 2 نوجوان بھی جاں بحق ہوئے۔

سعودی محکمہ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی نے اچانک رخ موڑا، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

مزید خبریں

Back to top button