بدین:ممتازعالم دین نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/ پی کے)ممتاز عالم دین نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بدین قریب گاؤں پیارو خان کھوسہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ممتاز عالم دین اور مسجد کے پیش امام خیر محمد عرف ابو شان کھوسہ نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔متوفی جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کاؤنسلر عبدالخالق کھوسہ کا داماد تھا واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ اور متعلقہ حد کی پولیس موقع پر پہنچ گئیاور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیئے اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم ابتدائی طور پر خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی
واقعے کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی جبکہ اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا



