انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کی باتیں سندھ میں انتشار کا باعث بن رہی ہیں،علامہ مسعود عالم

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)اردو بولنے والے سندھ دھرتی کو اپنی ماں سمجھتے ہیں، لسانی بنیاد پر سیاست کرنے والا ٹولہ اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے،علامـ مسعود عالم

ملک کے نامور اسکالر علامہ مسعود عالم نے کہا ہے کہ ہم اردو بولنے والے سندھ دھرتی کو اپنی ماں سمجھتے ہیں، لسانی بنیاد پر سیاست کرنے والا ٹولہ اپنی سیاسی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اردو بولنے والی آبادی نئے صوبوں کی حامی نہیں ہے۔

پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اردو زبان کے بہترین شاعر، ادیب اور اسکالر علامہ مسعود عالم نے کہا ہے کہ سائیں جی ایم سید نے بھی کہا ہے کہ 1954 کے بعد جو بھی سندھ میں آباد ہوئے ہیں وہ سندھی ہیں، سندھ دھرتی کی تقسیم کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا سندھ دھرتی ہم اردو بولنے والوں کے لیے ماں کا درجہ رکھتی ہے، لسانی بنیادوں پر سیاست کرنے والے سیاسی طور پر یتیم ہیں جو انتظامی یونٹوں اور نئے صوبوں کے شوشے چھوڑ کر انتشار پھیلا رہے ہیں جو عمل کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے۔

سندھ حکومت اور پی پی سے انتظامی معاملات اور ایشوز کی بنیاد پر اختلاف رکھا جا سکتا ہے، مسائل پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن دھرتی ماں کی تقسیم کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہے۔ ہم اردو بولنے والوں کو سندھی بھائیوں سے لڑانے کی سازش کر کے نفرتیں پیدا کی جا رہی ہیں جنہیں ہم ہر صورت میں ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ وطن کے خلاف سازشیں کرنے والے صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button