سندھ ہزاروں سال سے ایک تاریخی وطن ہے اسکی حفاظت کرینگے سسی پلیجو کا مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)سابق صوبائی وزیر و سینیٹر پپلز پارٹی کی رھنما محترمہ سسی پلیجو نے مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر سخت ردعمل عمل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی کابینہ میں موجود وفاق کو نقصان پہنچانے والی زبان استعمال کرنے والے وزراء کو لگام دیں آئین میں صوبوں سے متعلق صوبائی اسمبلی کی رائے کے آرٹیکل میں کوئی سازشی ترمیم کی گئی تو ایوان کے اندر اور باہر عوام بھرپور مزاحمت کرینگے سندھ کی تقسیم کی تجاویز سندھ کے عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں اب بھی اجازت نہیں دینگے نہ کوئی نیا صوبہ نہ کوئی انتظامی یونٹ قبول نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کئی قراردادوں کے زریعے سندھ کی تقسیم کے خلاف اپنا واضح موقف دی چکی ہے سندھ کی تقسیم کے حوالے سے کوئی ترمیم کی گئی تو ہم ایوان چلنے نہیں دینگے سندھ کے عوام کے ساتھ کسی بھی سازش کا ماضی میں بھی مقابلہ کیا ہے آئیندہ  بھی کرینگے وفاقی وزیر مصطفی کمال محب وطن ہونے کے سرٹیفکیٹ دینا بند کردیں مصطفی کمال جس انداز میں 18 ویں ترمیم کے خلاف بات کررہے ہیں لگتا ہے صوبائی خودمختاری کے خلاف مہم تیز کرنے کی زمہ داری دی گئی ہے 18 ترمیم میں صوبوں کے حقوق کی بات کی گئی ہے ایک طرف اسے ختم کرنے اور دوسری طرف سندھ کی تقسیم کی بات کی جارہی ہے سندھ ہزاروں سال سے ایک تاریخی وطن ہے جسکی حفاظت کرینگے جنکا ماضی لسانیت اور دھشت گردی سے بھرا ہو ان سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں سندھ کے عوام نے ایسے تمام عزائم کو ہر فورم پر مسترد کیا ہے آئندہ بھی مسترد کرینگے۔

مزید خبریں

Back to top button