جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کا آغاز، 45 ممالک کے 10 ہزار 840 ایتھلیٹس شریک

ناگویا (ویب ڈیسک) جاپان میں 20ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب کے ساتھ کھیلوں کے بڑے ایونٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
ایشین گیمز میں ایشیا کے 45 ممالک سے مجموعی طور پر 10 ہزار 840 ایتھلیٹس شریک ہیں، جبکہ ایونٹ کے دوران 43 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
پاکستان کی مینز اور ویمن کرکٹ ٹیمیں بھی ایشین گیمز میں ایکشن میں ہیں۔ قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم بھی ایشین گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں ایکشن میں ہوں گے، جہاں ان سے قومی شائقین کو عمدہ کارکردگی کی امیدیں وابستہ ہیں۔



