ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب، فاطمہ ثنا پاکستان کا پرچم تھامیں گی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا پرچم اٹھانے کا اعزاز ملنے پر قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے اظہارِ فخر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ہمیشہ اعزاز کی بات ہے۔
فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پرچم اٹھانے کا موقع ملنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے، ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں قومی پرچم تھامنا ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کہا کہ کسی بھی عالمی یا بین الاقوامی موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے اور وہ ایشین گیمز میں بھی ملک کا نام بلند کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گی۔
فاطمہ ثنا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گی تاکہ قومی پرچم سربلند ہو اور ملک کا نام روشن ہو۔
ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب 19 ستمبر کو شیڈول ہے، جہاں فاطمہ ثنا قومی دستے کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم تھامیں گی۔



