کم عمر لڑکے کی تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو وائرل،تھیٹر سیل

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب کے ایک تھیٹر میں کم عمر لڑکے کی ڈانس پرفارمنس دیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ تھیٹر کو سیل کردیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک کم عمر لڑکا تھیٹر میں ڈانس پرفارمنس دیکھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملہ پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کے نوٹس میں آیا، جن کی ہدایت پر متعلقہ تھیٹر کے خلاف کارروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھیٹر کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔ حکام واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پنجاب حکومت تھیٹر کو فیملی تفریح کے طور پر بحال کرنے اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے ضابطوں پر عمل درآمد پر زور دے رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button