خلا میں امریکی اسپیس فورس کا خفیہ مشن، فالکن 9 نے نامعلوم پے لوڈ مدار میں پہنچا دیا

واشنگٹن (جانو ڈاٹ پی کے) خلا میں امریکی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں اسپیس ایکس نے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے امریکی اسپیس فورس کا خفیہ پے لوڈ کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا۔

رپورٹ کے مطابق فالکن 9 راکٹ کیلیفورنیا میں واقع وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے روانہ ہوا۔ یہ امریکی اسپیس فورس کے خفیہ مشنز کے سلسلے کی تیسری پرواز تھی۔

راکٹ کے کامیاب لانچ کے بعد فالکن 9 کا بوسٹر بھی کامیابی سے واپس بیس پر لینڈ کرگیا۔

امریکی اسپیس فورس کے اس مشن کے پے لوڈ سے متعلق تفصیلات کو خفیہ رکھا گیا ہے، جس کے باعث اس کے مقصد اور نوعیت کے بارے میں سرکاری سطح پر مکمل معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

یہ مشن خلا میں امریکی دفاعی اور خلائی صلاحیتوں سے متعلق جاری سرگرمیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button