ایران جنگ پر امریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی قرارداد ایوان میں پیش

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جنگ کے معاملے پر امریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کر دی گئی، جبکہ جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات منظرعام پر لانے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔

ری پبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے کہا کہ وہ ایران جنگ روکنے اور جیفری ایپسٹین کے متاثرین کو انصاف دلانے کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپیکر مائیک جانسن ٹرمپ انتظامیہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے سے انکار کر رہے ہیں۔

تھامس میسی نے ایوان کی کارروائی جلد ختم کیے جانے پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک آگ میں جل رہا ہے تو کارروائی ختم کیوں کی جا رہی ہے؟ ان کے مطابق کیلنڈر کے تحت ایوان کی کارروائی تمام روز جاری رہنی چاہیے اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی بحث ہونی چاہیے۔

دوسری جانب سپیکر مائیک جانسن نے ایوان نمائندگان کی کارروائی جلد ختم کردی، جس پر تھامس میسی سمیت بعض ارکان کی جانب سے اعتراض سامنے آیا۔

مزید خبریں

Back to top button