لاہور میں آندھی کے بعد موسلادھار بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)شہر میں آندھی کے بعد مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک، برکت مارکیٹ اور گلبرگ کے اطراف بارش ہوئی، جبکہ شادمان، ماڈل ٹاؤن، نصیر آباد اور کوٹ لکھپت میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسلادھار بارش کے باعث شہر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم میں خنکی محسوس کی جانے لگی۔ بارش کے بعد شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا۔

مزید خبریں

Back to top button