اڈیالہ جیل میں عمران خان سے اہلیہ کی ملاقات، اہم معاملات زیر بحث

راولپنڈی(جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، جو تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان مقدمات، صحت اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
جیل ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی نے زیر سماعت مقدمات اور موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد بشریٰ بی بی کی جیل سے روانگی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔



