عالمی یومِ جمہوریت پر ٹھٹھہ میں تقریب، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق پر گفتگو

ٹھٹھہ (رپورٹ: جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے) عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایات پر محکمہ سماجی بہبود ٹھٹھہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب کا انعقاد ٹھٹھہ میں غیر سرکاری تنظیم اے کے آر ایس پی کے دفتر میں کیا گیا، جس کی میزبانی بھی اے کے آر ایس پی کی جانب سے کی گئی۔ تقریب کی صدارت محکمہ سماجی بہبود ٹھٹھہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر خدا بخش بھرانی نے کی۔
تقریب کے دوران مقررین نے پاکستان میں جمہوریت کی اہمیت، جمہوری اقدار، عوامی حقوق اور معاشرے میں جمہوری شعور کے فروغ سمیت مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔
تقریب میں سافکو کے نمائندے وحید زنئور اور رفعت جاکھرو، ہینڈز کے حسین زنئور، انڈس ارتھ کے شوکت زنئور، اے کے آر ایس پی کے سید جعفر شاہ، میڈم مرینا، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز ٹھٹھہ کے صدر جاوید لطیف میمن اور این آر ایس پی کے ڈاکٹر آکاش عباسی سمیت دیگر شرکا نے شرکت کی۔
مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ جمہوری معاشرے کے استحکام کے لیے عوام میں شعور، قانون کی پاسداری، بنیادی حقوق کا تحفظ اور تمام طبقات کی مؤثر شمولیت ضروری ہے۔



