بابر اعظم 6 سیزن بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایکشن میں آئیں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر قومی کرکٹرز کی ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا سلسلہ جاری ہے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم تقریباً 6 ڈومیسٹک سیزنز کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کریں گے اور پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کریں گے۔

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کا پہلا راؤنڈ جاری ہے جبکہ دوسرا راؤنڈ 18 ستمبر سے شروع ہوگا۔ بابر اعظم وطن واپسی پر تمام معاملات طے کرنے کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس میچ میں شرکت کریں گے۔

بابر اعظم نے پاکستان میں آخری فرسٹ کلاس میچ دسمبر 2019 میں سنٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلا تھا، جس کے بعد اب وہ طویل عرصے کے بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت لازمی قرار دے رکھی ہے۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی طویل عرصے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں، جبکہ حارث رؤف، فخر زمان اور سلمان علی آغا سمیت دیگر قومی کرکٹرز بھی پریزیڈنٹ ٹرافی میں ایکشن میں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button