آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ، ایران اور امریکا کے متضاد دعوے

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، واقعے کے حوالے سے ایران اور امریکا کی جانب سے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق واقعہ آبنائے ہرمز کے جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا، جہاں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ٹینکر میں شدید دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ٹینکر ممنوعہ علاقے سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اسے غیر قانونی راستے اختیار کرنے کے خطرے سے پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکا نے ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے ایرانی دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ امریکی سینٹ کام کے مطابق ایران نے ٹینکر ’’ایل گایا‘‘ کو پہلے میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز ناکارہ ہوگیا۔

یوں آبنائے ہرمز میں ٹینکر کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ پر ایران اور امریکا کے درمیان متضاد مؤقف سامنے آگیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button