ایران امریکا سے فوری معاہدہ چاہتا ہے، بات چیت کا فیصلہ میں خود کروں گا، ٹرمپ


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ جلد اور فوری طور پر معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔
ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے حتمی فیصلہ وہ خود کریں گے۔
امریکی صدر نے تہران کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد نہیں کیا اور کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے مبینہ طور پر معاہدے کی خواہش کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔