فی لیٹر 100 روپے سستا پیٹرول فراہم کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فی لیٹر 100 روپے سستا پیٹرول فراہم کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کر دیا گیا۔

وزارت آئی ٹی نے وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی محکموں، نادرا اور ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون سے جامع اور خودکار ڈیجیٹل سسٹم تیار کیا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کو مہنگے پیٹرول کے بوجھ سے ریلیف فراہم کرنا اور سبسڈی کی شفاف تقسیم یقینی بنانا ہے۔

اس اسکیم کے تحت اہل شہریوں کو پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے رعایت دی جائے گی۔ موٹر سائیکل اور چنگچی کے لیے ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے ماہانہ 30 لیٹر رعایتی پیٹرول کی حد مقرر کی گئی ہے۔

وزارت آئی ٹی کے مطابق صوبائی ٹرانسپورٹ اور ایکسائز محکموں کے اشتراک سے گاڑیوں کی تصدیق کا عمل بھی خودکار بنا دیا گیا ہے، تاکہ صرف مستحق اور اہل افراد ہی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے ذریعے سبسڈی کی فراہمی کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے، غلط استعمال روکنے اور مستحق شہریوں تک ریلیف پہنچانے کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button