پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، جلسے، جلوس، دھرنے اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 13 سے 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی امن و سکون اور شہریوں کی جان و مال کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی، جبکہ غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کے لیے اکسانے یا ترغیب دینے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے فوری نوعیت کے سیکیورٹی خطرات سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیمیں عوامی اجتماعات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بڑے اجتماعات، ریلیوں، جلسوں، دھرنوں، جلوسوں اور مظاہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد ممکنہ دہشت گرد حملوں کے لیے آسان ہدف بن سکتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے نم



