وزیراعظم آفس کا بڑا اقدام، ادویات کی مقامی خریداری کے لیے ٹینڈرز طلب

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم آفس نے مالی سال 2026-27 کے لیے ادویات کی مقامی خریداری کا عمل شروع کرتے ہوئے رجسٹرڈ ادویات فراہم کرنے والی فرموں سے ٹینڈرز طلب کرلیے۔

دستاویزات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں رجسٹرڈ ادویات فراہم کرنے والی فرمز ادویات کی خریداری کے لیے اپنی بولیاں جمع کراسکیں گی۔ بولی میں حصہ لینے والی تمام فرموں کا ای پیڈز (EPADS) پر رجسٹرڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ٹینڈر میں حصہ لینے والی فرموں کے پاس فعال جی ایس ٹی اور این ٹی این نمبر بھی ہونا ضروری ہوگا، جبکہ مطلوبہ شرائط پوری کرنے والی فرمیں مقررہ مدت کے اندر اپنی بولیاں جمع کراسکیں گی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ادویات کی خریداری مالی سال 2026-27 کے لیے کی جائے گی۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ موصول ہونے والی تمام بولیاں بھی 29 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button