آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی، دوبارہ کھولنے کا فیصلہ امریکی عملدرآمد سے مشروط

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کے باوجود آبنائے ہرمز فوری طور پر دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے داخلے اور اخراج کے لیے نئے راستوں کی تفصیلات پر اتفاق کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خلیج فارس میں داخلے کا بحری راستہ مکمل طور پر ایرانی علاقائی پانیوں سے گزرے گا، جبکہ خلیج فارس سے باہر نکلنے والے راستے کا ایک حصہ بھی ایرانی علاقائی پانیوں میں واقع ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ بدستور بند رہے گا، حالانکہ امریکا اسے کھلا رکھنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ مکمل طور پر اس بات سے مشروط ہے کہ امریکا ایران کی عائد کردہ شرائط پر عملدرآمد کرے۔

مزید خبریں

Back to top button