میچ ہار گئے، رضا اللہ نے دل جیت لیے، ڈیبیو ٹیسٹ میں ریکارڈز کی بھرمار

برمنگھم(جانوڈاٹ پی کے) قومی ٹیم کے نوجوان کرکٹر رضا اللہ نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا، اگرچہ پاکستان میچ نہ جیت سکا لیکن رضا اللہ کی کارکردگی نے سب کو متاثر کردیا۔

فاسٹ باؤلر نے 63 گیندوں پر 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان کی شاندار بیٹنگ نے قومی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

رضا اللہ نے ڈیبیو ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا قومی ریکارڈ قائم کیا، جبکہ ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 9 چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ نوجوان کرکٹر نے نویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

رضا اللہ نے گیند سے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلے ہی اوور میں انگلش کپتان جو روٹ کو آؤٹ کرکے اپنی آمد کا شاندار انداز میں اعلان کیا۔

مردان کی گلیوں سے کرکٹ کا سفر شروع کرکے قومی ٹیم تک پہنچنے والے رضا اللہ کی محنت، لگن اور شاندار کارکردگی نوجوان کرکٹرز کے لیے مشعل راہ بن گئی ہے۔ ان کے والد محمد یار نے بھی بیٹے کی کارکردگی پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Back to top button