گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ،گاڑی میں سوار4 افراد جاں بحق

گوادر(جانوڈاٹ پی کے)گوادر کے علاقے جیونی میں پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ سے گاڑی میں سوار 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مقتولین میں دو کا تعلق پنجاب، ایک کا خیبر پختونخوا اور ایک کا کوئٹہ سے تھا۔

مزید خبریں

Back to top button