کراچی میں2روز کے دوران ایم پاکس کا دوسرا کیس،سندھ میں تعداد43ہوگئی

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) شہر قائد میں دو روز کے دوران ایم پاکس (Mpox) کا دوسرا کیس سامنے آگیا، جس کے بعد رواں سال سندھ میں ایم پاکس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق شاہ فیصل کالونی، ملیر ٹاؤن کے 35 سالہ رہائشی وقاص میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ شخص کو آج سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں جسم پر دانے ظاہر ہونے کے بعد ایم پاکس کا ٹیسٹ کیا گیا۔

حکام کے مطابق مریض کا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے بعد اسے سندھ انفیکشس ڈیزیز اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی حالت اور علامات کی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ طبی عملہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کیے ہوئے ہے۔

دو روز کے دوران کراچی میں ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آنے کے بعد شہریوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے، تاہم صحت حکام کی جانب سے بیماری سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button