شفیع جان کےمریم نواز،عظمیٰ بخاری کیخلاف خیبر پختونخوااسمبلی کے فلور پرنازیبا الفاظ

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے) خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی کشیدگی شدت اختیار کرگئی، جہاں مشیر خیبر پختونخوا اسمبلی شفیع جان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے خلاف سخت اور نازیبا الفاظ استعمال کیے۔
شفیع جان کے ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خیبر پختونخوا اور پنجاب کی حکومتوں کے درمیان دہشت گردی، صوبائی معاملات اور سیاسی بیانات پر پہلے ہی لفظی جنگ جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے بیان پر ہونے والی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے اور اسے صوبائیت کا رنگ دینا افسوسناک ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے شفیع جان بھی ماضی میں مریم نواز کے بیانات پر سخت ردعمل دے چکے ہیں اور ان کا مؤقف رہا ہے کہ دہشت گردی جیسے حساس معاملات پر سیاسی الزام تراشی کے بجائے متاثرہ صوبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہونا چاہیے۔
شفیع جان بولے ہم پرامن طریقے سے خیبرپختونخوا سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے، دیگر شہروں کے لوگ اسلام آباد نہیں آئیں گے وہ اپنے شہر بند کریں گے، خیبرپختونخوا کے ساتھ جو شہر ٹچ ہوتے ہیں وہاں کے لوگ اسلام آباد آئیں گے۔
شفیع جان نے کہا پنجاب میں پارٹی قیادت میں سےکسی نے لانگ مارچ سے منع نہیں کیا، ہم اس نظام کو گرانے آرہے ہیں اور پوری طاقت سے آئیں گے، لوگوں کے ہجوم سے ہمیں اٹھانا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں، اگر وہ اس قسم کے وارنٹ نکال رہے ہیں تو ہم بھی کچھ پلان کرکے بیٹھے ہیں، ہمیں اٹھایا جاتا ہے یا گرفتار کیا جاتا ہے تو ہم نے کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی ہوئی ہیں۔



