سپریم کورٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی فوری کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ گراؤنڈ فلور پر واقع ایڈمنسٹریٹو بلاک میں لگی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے ایڈمن بلاک میں آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر سپریم کورٹ پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا، تاہم آگ بجھانے کے بعد ایڈمنسٹریٹو بلاک میں دھواں بھر گیا۔

تاحال آگ سے ہونے والے مالی یا دیگر نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، جبکہ واقعے کی مزید معلومات کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button