بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

کوئٹہ (جانو ڈاٹ پی کے) کور کمانڈر کوئٹہ سے پاکستانی میڈیا نمائندگان کی خصوصی نشست ہوئی، جس میں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، درپیش چیلنجز اور صوبے میں امن و استحکام کے لیے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ملاقات کے دوران کور کمانڈر کوئٹہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بلوچستان میں امن و امان کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور سیکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا وفد نے دہشت گردوں سے برآمد کیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھی مشاہدہ کیا۔

کور کمانڈر کوئٹہ نے واضح کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی اقدامات آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ صوبے میں ترقی کا سفر بھی جاری رکھا جائے گا۔

ملاقات کے بعد میڈیا وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں وفد نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ملاقات میں بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے سیکیورٹی اداروں اور میڈیا کے کردار سمیت مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button