حماد اظہر سے ملاقات کا معاملہ عدالت پہنچ گیا،پنجاب پولیس کو بڑا نوٹس

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) انسداد دہشت گردی عدالت میں حماد اظہر سے اہل خانہ اور وکیل کی ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر ان کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے مدعیہ کے وکیل ابوذر سلمان نیازی سے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلیے، جبکہ پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس حماد اظہر کے اہل خانہ اور وکیل کو ان تک رسائی نہیں دے رہی۔ درخواست گزار کے مطابق زیرِ حراست ملزم کو قانونی حق حاصل ہے کہ اسے اپنے وکیل اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس کی جانب سے ملاقات سے روکنے کا عمل قانون کے خلاف ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حماد اظہر سے ان کے وکیل اور اہل خانہ کی ملاقات کروانے کا حکم دیا جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی کیلئے سماعت 16 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں

Back to top button