الجزائر کا امارات کو بڑا جھٹکا، اماراتی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

الجزائر (جانو ڈاٹ پی کے) الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا۔رپورٹ کے مطابق الجزائر کی وزارت دفاع نے اماراتی طیاروں کیلئے ملکی فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔الجزائر کی وزارت دفاع کے مطابق الجزائر سے آنے اور جانے والی اماراتی کمرشل پروازیں سال کے اختتام تک جاری رہیں گی۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اماراتی کمرشل پروازوں سے متعلق الجزائر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ معاہدہ سال کے آخر میں ختم ہوجائے گا، جس کے بعد پروازوں کے حوالے سے نئی صورتحال سامنے آئے گی۔
الجزائر کی جانب سے فضائی حدود سے متعلق یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔



