سندھ کی متوقع تقسیم کے خلاف بدین میں وکلا کا عدالتی بائیکاٹ اور احتجاج

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) سندھ بار کونسل کی اپیل پر 10 ستمبر کو ’’یومِ یکجہتی سندھ‘‘ کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بدین کے وکلا نے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سندھ کی متوقع تقسیم کے خلاف احتجاج کیا۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بدین کے صدر ایڈووکیٹ احسان بھرگڑی اور جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ اصغر علی چانگ کی قیادت میں وکلا نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ بدین کے احاطے میں احتجاج کیا۔

احتجاج میں ایڈووکیٹ سندھ ولیداد گاڈھی، ایڈووکیٹ جاوید سومرو، منظور چانڈیو، ایڈووکیٹ سید سکندر شاہ سمیت دیگر وکلا نے شرکت کی۔

اس موقع پر وکلا نے سندھ کے حقوق، عوامی مسائل اور صوبے کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حقوق کا تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وکلا اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ سندھ کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button