اردن میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کی منتقلی شروع، ایرانی حملوں کا خطرہ بڑھ گیا

عمان(مانیٹرنگ ڈیسک) اردن میں امریکی فوج نے موافق السلطی ایئربیس سے بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کو ممکنہ ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے متبادل مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا۔

غیر ملکی میڈیا اور انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق غیر معمولی طور پر بعض ہیلی کاپٹرز کو پرواز کے بجائے فلیٹ بیڈ ٹرکوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے، جس سے ان کی موجودہ حالت اور حالیہ حملوں میں ممکنہ نقصان سے متعلق سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان براہِ راست فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور اردن میں موجود امریکی عسکری تنصیبات ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کی زد میں ہیں۔ حالیہ حملوں میں موافق السلطی ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا گیا، جہاں امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ہیلی کاپٹرز کو مختلف مقامات پر منتقل کرنے کا مقصد امریکی عسکری اثاثوں کو ایک ہی مقام پر رکھنے کے خطرے کو کم کرنا اور انہیں ممکنہ مزید حملوں سے محفوظ بنانا ہوسکتا ہے۔

رپورٹس میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ بعض ہیلی کاپٹرز حالیہ حملوں کے نتیجے میں ملبے یا دیگر نقصانات کے باعث اپنی مدد سے پرواز کے قابل نہ ہوں، جس کے باعث انہیں زمینی راستے سے منتقل کیا جا رہا ہو۔

مزید خبریں

Back to top button