27 ستمبر کا احتجاج اٹل، نظرِ ثانی نہیں کر سکتے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا احتجاج ہر صورت ہوگا، احتجاج کے فیصلے پر نظرِ ثانی نہیں کی جا سکتی۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی گئی ہے، تاہم پی ٹی آئی نے واضح کر دیا ہے کہ کسی کارکن کے ہاتھ میں لاٹھی یا غلیل نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صوبوں کے قیام کا مسئلہ ایک سنجیدہ اور عوامی معاملہ ہے، اس پر عوامی جذبات اور مطالبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے بات کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button