سونا سستا ہوگیا! آج کے نئے ریٹس سامنے آگئے

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اس کے برعکس چاندی کے نرخ میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 396 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 62 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 207 روپے کی سطح پر آگئی۔

چاندی کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس ملک میں چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

فی تولہ چاندی 10 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 69 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 9 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 60 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یوں آج کی صرافہ مارکیٹ میں ایک طرف سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ ہوئی تو دوسری جانب چاندی کے نرخ میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید خبریں

Back to top button