حکومت نےمہنگائی میں پسےعوام پرپٹرول بم گرادیا،پٹرول12روپے90پیسےاورڈیزل3روپے72پیسےفی لیٹرمہنگاہوگیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 ستمبر کے لیے ہوں گی۔



