بھارت کیخلاف وکٹ کا جشن فاطمہ ثنا کو مہنگا پڑگیا، آئی سی سی کا بڑا ایکشن

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی کھلاڑی شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد پویلین کی جانب اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق فاطمہ ثنا کو میچ میں لیول ون خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے، جبکہ ان کے ڈسپلن ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کردیا گیا ہے۔

فاطمہ ثنا نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، جس کے باعث معاملے پر باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

آئی سی سی کے مطابق گزشتہ 24 ماہ کے دوران فاطمہ ثنا کے ڈی میرٹ پوائنٹس کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ انہیں اس سے قبل 6 اگست 2025 کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

بھارت کے خلاف میچ میں وکٹ لینے کے بعد فاطمہ ثنا کے پویلین کی جانب اشارے نے توجہ حاصل کی تھی، تاہم آئی سی سی کی کارروائی کے بعد پاکستانی کپتان کو جرمانے کے ساتھ ایک اور ڈی میرٹ پوائنٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button