23 سال بعد پاکستان میں سیف گیمز، بھارت نے بھی شرکت کی دعوت قبول کرلی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان 23 سال بعد ایک بار پھر سیف گیمز (ساؤتھ ایشین گیمز) کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جبکہ بھارت نے بھی اپریل 2027 میں پاکستان میں ہونے والے کھیلوں میں شرکت پر باضابطہ رضامندی ظاہر کردی ہے۔
بھارتی نمائندوں نے ساؤتھ ایشین اولمپکس ایسوسی ایشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی، جہاں بھارت کی جانب سے سیف گیمز میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کو مثبت جواب دیا گیا۔
پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں بھارت نے سیف گیمز میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔
اپریل 2027 میں ہونے والے سیف گیمز کے دوران اسلام آباد میں 15 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، جن میں اسکواش، ٹینس، مارشل آرٹس سمیت مختلف کھیل شامل ہیں۔



