جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان نے قازقستان کو 15-0 سے روند دیا، ویمنز ٹیم کی بھی کامیابی


بیجنگ(ویب ڈیسک) چین میں جاری جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان مینز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قازقستان کو 15-0 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
پول بی کے میچ میں پاکستان نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور قازقستان کے خلاف گولز کی بھرمار کردی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسامی اور رانا ولید نے 4،4 گول اسکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 گول کیے۔ دیگر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کی بڑی فتح میں اپنا حصہ ڈالا۔
دوسری جانب ویمنز چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ چائنا کو 2-0 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول شارقہ نے اسکور کیے۔