امریکہ کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ خطے سے نکل جائے اور زمنیی حقائق کو تسلیم کرے،ایران فوجی ترجمان

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمی نیا نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے اور زمینی حقائق کو تسلیم کرے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ خطے میں امریکی فوج کو درپیش مشکلات اور امریکی عوام کے مسائل کی بنیادی وجہ واشنگٹن کی جانب سے ایک خودمختار اور آزاد ملک کے خلاف جارحیت کی غلط پالیسی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا کے مطابق امریکا کے لیے مناسب راستہ حقائق کو تسلیم کرنا، نتائج کی ذمہ داری قبول کرنا اور خطے سے نکل جانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انخلا سے خطے میں سلامتی بہتر ہوگی اور امریکی عوام بھی خوشحالی کے قریب آئیں گے۔

ایرانی فوجی ترجمان نے حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ بھی کہا ہے کہ ایران کسی نئی امریکی یا اسرائیلی کارروائی کا جواب مزید تیزی اور شدت سے دے گا۔

مزید خبریں

Back to top button