وزیرآباد میں دریائے چناب پر کشتی حادثہ، 5 افراد ڈوب گئے، ایک جاں بحق، ایک لاپتا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) دریائے چناب میں سیر کے دوران کشتی حادثے کے نتیجے میں 5 افراد دریا میں ڈوب گئے، جن میں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک تاحال لاپتا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 3 افراد کو بحفاظت دریا سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک شخص تاحال لاپتا ہے، جس کی تلاش کے لیے دریائے چناب میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن میں گجرات اور وزیرآباد کی ٹیمیں مشترکہ طور پر حصہ لے رہی ہیں، جبکہ غوطہ خوروں سمیت دیگر امدادی اہلکار لاپتا شخص کی تلاش میں مصروف ہیں۔



