امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، خبر ایجنسی کے مطابق امریکا بھر میں ڈیزل کی اوسط قیمت 5.85 ڈالر فی گیلن ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں پیٹرول کی اوسط قیمت بھی 4.15 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں پیٹرول 3.20 ڈالر فی گیلن میں دستیاب تھا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث ایندھن کی ترسیل متاثر ہونے سے قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ڈیزل مہنگا ہونے سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ آن لائن آرڈرز اور ڈاک پارسلز پر اضافی فیس بھی عائد کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں معیشت اور مہنگائی ووٹروں کے اہم مسائل میں شامل رہنے کا امکان ہے۔



