پاکستان کرکٹ ٹیم اور محسن نقوی کی برطانوی شاہ چارلس سے ملاقات،کرکٹ اور انسدادِ دہشتگردی پر گفتگو

لندن(جانوڈاٹ پی کے)برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات شاہی خاندان کی تاریخی رہائش گاہ کلیئرنس ہاؤس میں ہوئی۔

تقریب میں بادشاہ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز سے گفتگو کی، تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔

برطانوی بادشاہ چارلس کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے کرکٹ اور پاکستان میں انسداد دہشتگردی کے موضوع پر گفتگو ہوئی۔

شاہ چارلس نے پاکستان میں امن و امان بحال رکھنے کی کوششوں پربھی گفتگو کی۔

مزید خبریں

Back to top button