مصباح الحق سلیکشن کمیٹی سے مستعفی، پی سی بی کے رویے پر شدید تحفظات


لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق مصباح الحق پی سی بی کے رویے سے سخت نالاں تھے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے لیے نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے معاملے پر انہوں نے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے استعفیٰ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے چھ کھلاڑیوں کو سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کیے بغیر انگلینڈ بھیجا، جس پر مصباح الحق نے بورڈ کے طرزِ عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق استعفے کی اہم وجوہات میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے معاملے پر سلیکشن کمیٹی سے مشاورت نہ کرنا بھی شامل ہے۔