اسلام کوٹ:سی آئی اے پولیس کی کارروائیاں،9ملزمان گرفتار،7 ہزار گٹکا پڑیاں برآمد

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی)سی آئی اے پولیس نے گٹکے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو الگ مقدمات میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 7 ہزار پڑیاں عاداب گٹکا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق پہلی کارروائی میں مقدمہ نمبر 63/2026 کے تحت گٹکا ایکٹ اور 8 SPPM مین پوری ایکٹ 2019 کی دفعات کے تحت وسیم ولد غلام رسول، شاہنواز ولد صالح محمد سید، نظیر ولد محمد راہمون اور علی رضا ولد صدیق خاصخیلی کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 پڑے، جن میں 3 ہزار پڑیاں عاداب گٹکا موجود تھیں، برآمد کی گئیں۔
دوسری کارروائی میں مقدمہ نمبر 64/2026 کے تحت آفتاب علی ولد میر علی کھوسو، رشمن علی ولد تلو خان کھوسو، رجيل احمد ولد قادر بخش جکھرانی، حسین ولد محمد حسن کھوسو اور طاہر خان ولد سائیں بخش جکھرانی کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق دوسری کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 40 پڑے، جن میں 4 ہزار پڑیاں عاداب گٹکا موجود تھیں، برآمد ہوئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کارروائیوں میں برآمدگی کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔



