پابندیوں کے معاشی دباؤ کے باعث ایران جوابی حملے کر رہا ہے،امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ  امریکی پابندیوں کے باعث ایران کو معاشی طور پر شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شمالی کیرولائنا میں جی20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخزانہ  نے کہا کہ ایران معاشی طور پر نقصان اٹھا رہا ہے، اسی لیے وہ عسکری کارروائیوں کے ذریعے ردعمل دے رہا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے یہ بھی کہا کہ ایران پر عائد امریکی پابندیوں کا مقصد ایسی صورتحال پیدا کرنا ہے کہ تہران مذاکرات کی میز پر آنے پر آمادہ ہو۔

مزید خبریں

Back to top button