انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں سلمان علی آغا کو ریلیز کرنے کا فیصلہ

 لندن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ سے قبل اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو آج اسکواڈ سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاہم وہ انگلینڈ میں ہی قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر جمال کو بھی ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب صائم ایوب، عرفات منہاس، وکٹ کیپر سعد مسعود، سعد بیگ اور عبداللہ فضل آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران جونیئر اور رضا اللہ کے ویزے لگوانے کا عمل بھی جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button