نواز شریف 4 روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ، سنگاپور کے بعد چین جائیں گے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف 4 روزہ غیر ملکی دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے سنگاپور روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز شریف اور حسین نواز شریف، چودھری راحیل منیر اور ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔

نواز شریف نجی دورے کے سلسلے میں پہلے سنگاپور جائیں گے، جہاں مختصر قیام کے بعد چین روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق روانگی سے قبل نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ایئرپورٹ پر اہم ملاقات بھی ہوئی، جس میں وزیراعظم نے اپنے دورۂ کرغزستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے متعلق پارٹی سربراہ سے رہنمائی حاصل کی۔

مزید خبریں

Back to top button