یو ایس اوپن میں بڑا اپ سیٹ، نوواک جوکووچ پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے دوچار

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ کو یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں ارجنٹائن کے نوجوان حریف ماریانو ناوونے کے ہاتھوں حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز کے فاتح 39 سالہ سربین کھلاڑی کو 4 گھنٹے 36 منٹ جاری رہنے والے سنسنی خیز مقابلے میں 7-6، 5-7، 4-6، 6-2 اور 6-1 سے شکست ہوئی۔

یہ جوکووچ کی کسی گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں 2006 کے بعد پہلی شکست ہے، یوں تقریباً دو دہائیوں بعد وہ کسی میجر کے افتتاحی مرحلے میں ہی باہر ہوگئے۔

مقابلے کے دوران جوکووچ شدید جسمانی مشکلات سے دوچار دکھائی دیے۔ وہ متعدد مرتبہ الٹی کرتے نظر آئے، جبکہ انہیں کمر، کندھے اور ٹانگوں میں تکلیف اور شدید تھکن کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ میڈیکل ٹائم آؤٹ کے دوران انہیں طبی امداد بھی دی گئی۔

جوکووچ نے ابتدا میں 2-1 کی برتری حاصل کی، تاہم جسمانی مشکلات بڑھنے کے بعد وہ اگلے دونوں سیٹس میں اپنی رفتار برقرار نہ رکھ سکے اور ناوونے نے میچ اپنے نام کرلیا۔

اس شکست کے ساتھ جوکووچ کا ریکارڈ 25ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔

مزید خبریں

Back to top button