امداد نہیں، تجارت اور سرمایہ کاری سے معیشت مضبوط بنائیں گے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو بیرونی امداد پر انحصار سے نکال کر تجارت اور سرمایہ کاری کی جانب لے جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے حکومت اور نجی شعبے کا اشتراک ناگزیر ہے، جبکہ پائیدار ترقی کا عمل سرمایہ کاری، برآمدات اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے جڑا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق حکومت معاشی استحکام کے ساتھ پائیدار ترقی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، جبکہ برآمدات، سرمایہ کاری اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ فنانس ملکی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، حکومت پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کی ترقی سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری برادری کے ساتھ تعاون مزید بڑھانا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button