سعودی عرب، یواے ای سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہیں،ایرانی صدر

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب، یواے ای سمیت خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کیلیے تیار ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران نے عبوری معاہدے کے نفاذ کے دوران تقریباً 9 کروڑ بیرل تیل فروخت کیا۔
اس سے قبل تہران میں انٹرنیشنل اسلامک یونٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نےکہا تھا کہ اسلامی ممالک کو خطےکی سلامتی خود سنبھالنی چاہیے اور ایک دوسرے کی سلامتی کو نقصان نہ پہنچانےکا عہد کرنا چاہیے، مشترکہ وسائل اور صلاحیتوں کو اجتماعی طاقت میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔



