لارڈز ٹیسٹ: پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام، انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں پوری ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

لندن(جانوڈاٹ پی کے)لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ پھر ناکام ہوگئی اور انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگز میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

لارڈز میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز سے اننگز کا آغاز کیا اور انگلش ٹیم 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4، محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی اورپہلی اننگز میں پوری ٹیم 110رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

8 کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، شان مسعود ایک، عبداللہ شفیق 5، بابر اعظم 8،  محمد رضوان 7 اور محمد عباس دو رنز بناکرآوٹ ہوئے، علی عثمان اور خرم شہزاد ایک ایک رنز بنا سکے ۔

اوپننگ بیٹر امام الحق پنڈلی کی تکلیف کے باعث بیٹنگ کیلئے نہیں آئے۔

اولی رابنسن نے چار، جوفرا آرچر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو پاکستان پر 180 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

مزید خبریں

Back to top button