بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین


اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے آپریشن کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ قوم کے بہادر جوان ملک کے امن اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور امن دشمن عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔